ایران سے نمٹنے کے لیے تمام آپشنز موجود ہیں، نائب ترجمان وائٹ ہاؤس

ایران سے نمٹنے کے لیے تمام آپشنز موجود ہیں، نائب ترجمان وائٹ ہاؤس

ایران عسکری طور پر کمزور ہو چکا ہے, وائٹ ہاؤس

نائب ترجمان وائٹ ہاؤس اینا کیلی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے پاس ایران سے نمٹنے کے لیے تمام آپشنز موجود ہیں۔

امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اینا کیلی نے کہا ہے کہ امریکی صدر متعدد بار واضح کر چکے ہیں کہ ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

انہوں نے کہا کہ ایران عسکری طور پر کمزور ہو چکا ہے جب کہ معاشی دباؤ اور عالمی تنہائی میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

انا کیلی کے مطابق آپریشن ”مڈنائٹ ہیمر“ کے دوران ایران کی جارحانہ صلاحیت کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔

نائب ترجمان وائٹ ہاؤس نے مزید کہا کہ امریکی صدر کے پاس ایران سے نمٹنے کے لیے تمام آپشنز موجود ہیں جن میں سفارتی معاہدہ اور فوجی کارروائی دونوں شامل ہیں۔

Related posts

‘میرے ہاتھ کانپ رہے تھے’: قازقستان کے سیاح نے وننگ کال کو اسکینڈل کے طور پر مسترد کرنے کے بعد دبئی کا اپارٹمنٹ جیت لیا

متحدہ عرب امارات کا موسم: 46 ° C درجہ حرارت اور ساحل کے موافق سمندری حالات کے ساتھ گرم ویک اینڈ آگے

متحدہ عرب امارات میں ڈیجیٹل ہیلتھ: نگہداشت کے معیار اور خدمات کی کارکردگی کو بڑھانے والا ایک مربوط ماحولیاتی نظام