امریکا ایران پر حملے سے ایک گھنٹہ دور تھا، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
ایران مشرق وسطیٰ کو تباہ کرنا چاہتا ہے، امریکی صدر
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا ایک وقت میں ایران پر حملہ کرنے سے صرف ایک گھنٹہ دور تھا تاہم بعد میں صورتحال تبدیل ہوگئی۔
بال روم تعمیراتی مقام کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ڈیموکریٹس ایران کے ساتھ مذاکرات کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکا اس بات کو یقینی بنانا چاہتا ہے کہ ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہ کرسکے۔ ایران کو جوہری طاقت بننے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ایران مشرق وسطیٰ کو تباہ کرنا چاہتا ہے تاہم امریکا ایسا ہرگز نہیں ہونے دے گا۔
امریکی صدر نے مزید دعویٰ کیا کہ ایران اس وقت معاہدہ کرنے کے لئے بے تاب ہے اور واشنگٹن صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔
انہوں نے خطے کی صورتحال سے متعلق مزید تفصیلات نہیں دیں تاہم ان کے بیانات کو امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے تناظر میں اہم قرار دیا جارہا ہے۔