پاکستان میں کاروباری ماحول میں بہتری؛ نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن میں ریکارڈ اضافہ

پاکستان میں کاروباری ماحول میں بہتری؛ نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن میں ریکارڈ اضافہ

تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک ماہ میں 4,082 کمپنیوں کی ریکارڈ رجسٹریشن مکمل کی گئی

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے تحت پاکستان میں کاروباری ماحول کی بہتری کے باعث سرمایہ کاری اور کمپنی رجسٹریشن میں مثبت پیش رفت ریکارڈ کی گئی ہے۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایس ای سی پی مسرت جبین نے کہا ہے کہ ایس ای سی پی سرمایہ کاری کے عمل کو مزید آسان بنانے اور مالیاتی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے اہم اصلاحات کر رہی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ایس ای سی پی کے تحت فروری تا اپریل 2026 کے دوران 10,511 نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن مکمل ہوئی، یہ اضافہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 21 فیصد زیادہ ہےجو کاروباری اعتماد میں بہتری کو ظاہر کرتا ہے۔

تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک ماہ میں 4,082 کمپنیوں کی ریکارڈ رجسٹریشن مکمل کی گئی، 22 سے زائد ممالک کے غیر ملکی سرمایہ کاروں نے پاکستان میں کمپنیاں قائم کر کے سرمایہ کاری میں اضافہ کیا ہے۔

اس کے علاوہ 220 غیر ملکی شیئر ہولڈنگ کمپنیوں کا ادا شدہ سرمایہ 882 ملین روپے تک پہنچ گیا جو گزشتہ سال کی نسبت 218  فیصد زائد ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے سی ای او فرخ سَبزواری نے کہا کہ ایس ای سی پی کی نگرانی میں لسٹنگ پائپ لائن مضبوط ہے اگلے 12 ماہ میں 12،10 آئی پی اوز متوقع ہیں۔

سینٹرل ڈیپازٹری سسٹم کے سی ای او بدیع الدین اکبر کے مطابق پاکستان کی کیپٹل مارکیٹ ایشیا اور دنیا کی بہترین پرفارمنگ مارکیٹس میں سے ایک ہے، دو سے تین سال میں 2.5 ملین سرمایہ کاروں کا ہدف قابلِ حصول ہے۔

پاکستان میں سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ معیشت کی ڈیجیٹل تبدیلی اور پائیدار ترقی کی واضح عکاسی کرتا ہے۔

Related posts

اتحاد ریل کا فجیرہ اسٹیشن تیار ہے کیونکہ متحدہ عرب امارات کی مسافر ٹرینیں 3 امارات میں شروع ہوں گی

ریلیف اور ترقی کے باوجود جے اےا اے سی کا احتجاج؛ آزاد کشمیر میں انتشار کی سیاست

پاکستانی ویمنز اسٹارز کی آئی سی سی رینکنگ میں دھماکے دار انٹری