حرا مانی بولڈ لباس پر تنقید کی زد میں آگئیں

حرا مانی بولڈ لباس پر تنقید کی زد میں آگئیں

اداکارہ کا فیشن سینس ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیر بحث ہے

پاکستان کی معروف اداکارہ حرا مانی ایک بار پھر اپنے لباس کے انتخاب کے باعث سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آگئی ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ نے اپنے ملبوسات کے برانڈ کے لیے ایک نیا ڈیزائن متعارف کروایا جس کی تصویر انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں وہ سفید رنگ کے جالی دار لہنگے میں نظر آئیں۔

تصویر وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا۔ بعض صارفین نے ان کے لباس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے نامناسب قرار دیا جب کہ کچھ مداحوں نے ان کے فیشن سینس اور اعتماد کو سراہا۔

یوں حرا مانی ایک بار پھر اپنی پوسٹ کے باعث سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن گئی ہیں۔

Related posts

ایمان فاطمہ کی ماڈلنگ کی دنیا میں انٹری؛ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

متحدہ عرب امارات کا اوپیک کو چھوڑنے کا فیصلہ ایک اسٹریٹجک ہے: وزیر

گرگاش: اموی مسجد کی بحالی متحدہ عرب امارات کے تہذیبی پیغام کی عکاسی کرتی ہے۔