نئی قیادت؛ کے الیکٹرک کی معاشی محاذ پر بڑی کامیابی، کریڈٹ ریٹنگ اور مستحکم آؤٹ لک کی توثیق
کے الیکٹرک کی ریٹنگز سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کے اعتماد کی عکاس ہے، ترجمان
کراچی: وی آئی ایس نے کے الیکٹرک کی ’’ڈبل اے اور اے ون پلس‘‘ کریڈٹ ریٹنگ اور مستحکم آؤٹ لک کی توثیق کردی ہے۔
ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق ادارے کی ریٹنگز سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کے اعتماد کی عکاس ہے، وی آئی ایس نے کے الیکٹرک کی قلیل مدتی مالی ذمہ داریوں کی بروقت ادائیگی کی صلاحیت کو بھی مضبوط قرار دیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ کے الیکٹرک کے کیش فلو قرضوں کی ادائیگی میں مسلسل معاون ثابت ہورہے ہیں جب کہ سرمایہ کاروں کا کے الیکٹرک کی کارکردگی اور مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں پر اعتماد برقرار ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ وی آئی ایس کے مطابق کے الیکٹرک کی طویل مدتی مالی صورتحال ریگولیٹری فیصلوں سے منسلک ہے۔
ترجمان کے الیکٹرک کہتے ہیں کہ ملٹی ایئر ٹیرف فریم ورک کے تحت ریگولیٹری پیش رفت کے الیکٹرک کی مالی منصوبہ بندی کے لیے اہم ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ وی آئی ایس کی جانب سے ریٹنگ برقرار رہنا کے الیکٹرک کے مالیاتی استحکام کی عکاسی کرتا ہے۔
واضح رہے کہ کے الیکٹرک کی نئی قیادت کے بعد ادارے نے معاشی محاذ پر بڑی کامیابی حاصل کی ہے جب کہ شہریار چشتی نے بطور نئے چیئرمین اور سید محمد طحہٰ نے بطور سی ای او کے الیکٹرک کی قیادت سنبھالی ہے۔
