20 سال بعد پھر بڑا اعزاز؛ ستارہ امتیاز ملنے پر حدیقہ کیانی کا خوشی کا اظہار

20 سال بعد پھر بڑا اعزاز؛ ستارہ امتیاز ملنے پر حدیقہ کیانی کا خوشی کا اظہار

حدیقہ کیانی نے ستارہ امتیاز کو مداحوں کے نام کردیا

پاکستان کی معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی کو ان کی فن موسیقی میں شاندار خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز سے نواز دیا گیا ہے۔

گورنر ہاؤس لاہور میں منعقدہ دو روزہ سول ایوارڈز تقسیم کی پروقار تقریب کے دوران گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے صدر پاکستان کی جانب سے حدیقہ کیانی کو یہ اعلیٰ سول اعزاز پیش کیا۔

اس موقع پر حدیقہ کیانی نے انسٹاگرام پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ستارہ امتیاز حاصل کرنا ان کے لیے بے حد فخر، خوشی اور عاجزی کا باعث ہے۔ یہ اب بھی ناقابل یقین ہے کہ انہیں تمغہ امتیاز ملنے کے 20 سال بعد یہ اعزاز دیا گیا۔

گلوکارہ نے کہا کہ وہ یہ اعزاز اپنے بیٹے، مداحوں، اہلِ خانہ اور ان تمام افراد کے نام کرتی ہیں جو ان کے طویل فنی سفر کا حصہ رہے ہیں۔

 انہوں نے اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ سفر آج بھی جاری ہے۔

حدیقہ کیانی نے ایک دلچسپ اتفاق کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ اس بار بھی میں نے تقریب میں سرخ لباس زیب تن کیا تھا جبکہ 20 سال قبل تمغہ امتیاز ملنے کے موقع پر بھی میں نے سرخ رنگ کا لباس پہنا تھا۔

Related posts

متحدہ عرب امارات کے صدر نے متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر ہندوستانی وزیر اعظم کا خیرمقدم کیا۔

دبئی میں تمام مواد تخلیق کاروں کو کال کرنا! دبئی پریس کلب کے اس پروگرام کے لیے درخواست دیں۔

متحدہ عرب امارات کی ثالثی کی تازہ کوششیں روس اور یوکرین کے درمیان 410 قیدیوں کے تبادلے میں کامیاب ہو گئیں۔