صدرٹرمپ چین کا دورہ مکمل کرکے امریکا واپس روانہ
صدر شی ایران پراثراندازہوسکتے ہیں ایران کےمعاملے پرزیادہ صبرکامظاہرہ نہیں کریں گے، ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنا 3 روزہ دورہ چین مکمل کر کے امریکا واپس روانہ ہوگئے۔
امریکا روانگی سے قبل صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ صدرشی جن پنگ سےکئی امور پرگفتگو ہوئی جو اچھی رہی چین مرحلہ وار اپنی مارکیٹ کھولے گا اور امریکا سے تیل اور زرعی مصنوعات خریدے گا دونوں ممالک کے درمیان ویزا کمپنیوں اور تجارتی معاملات پر بھی بات چیت ہوئی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق چینی صدر سے ایران کے معاملے پربات کی ہے وہ تہران کے ساتھ معاہدےتک پہنچنے کےخواہاں ہیں صدر شی ایران پراثراندازہوسکتے ہیں ایران کےمعاملے پرزیادہ صبرکامظاہرہ نہیں کریں گے۔
مریکی صدر نے کہا کہ ایرانی جوہری تنصیبات ہماری نگرانی میں ہےکوئی ہلچل ہوئی توفوجی ردعمل کاسامنا کرناپڑےگا ایران کی مکمل ناکہ بندی جاری رہے گی،کسی جہاز کو ایران میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہاکہ ایرانی قیادت میں جوہری پروگرام پر اختلافات موجود ہے جس قیادت سےامریکا رابطےمیں ہےوہ معقول رویہ رکھتی ہے