ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر اچانک بڑی تبدیلیاں کر کے مداحوں کو حیران کردیا

ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر اچانک بڑی تبدیلیاں کر کے مداحوں کو حیران کردیا

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے متعدد پوسٹس ڈیلیٹ کردی ہیں

پاکستانی سپر اسٹار اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ میں اچانک تبدیلیاں کر کے مداحوں کو حیران کردیا ہے۔

ہانیہ عامر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے متعدد پوسٹس ڈیلیٹ کردی ہیں اور اب صرف 11 تصاویر پروفائل پر موجود ہیں جس کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف قیاس آرائیاں شروع ہوگئی ہیں۔

اس کے علاوہ ہانیہ عامر نے اپنی پروفائل تصویر بھی تبدیل کر کے سادہ سی CNIC اسٹائل فوٹو لگا دی ہے جس نے مداحوں کی توجہ مزید حاصل کر لی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین اس اچانک تبدیلی کے مختلف معنی نکال رہے ہیں جب کہ کچھ مداحوں کا خیال ہے کہ یہ کسی نئے پروجیکٹ یا بڑے سرپرائز کی تیاری ہو سکتی ہے۔

Related posts

بڑے ایونٹس کی تیاری کے لیے ارشد ندیم نے جنوبی افریقا میں ٹریننگ کا فیصلہ کر لیا

پاکستان میں خام تیل کی پیداوار میں کمی، گیس کی پیداوار میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال سے پاکستان کی برآمدات متاثر ہونے کا خدشہ