ایرانی آئل ٹینکرنشانہ بنے توامریکی تنصیبات کونشانہ بنائیں گے، پاسداران انقلاب
امریکا پاکستانی ثالثوں کے ذریعے ایران کو تجاویز بھجوا چکا ہے
یران کے پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ اگر ایرانی آئل ٹینکروں کو نشانہ بنایا گیا تو وہ خطے میں امریکی تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے۔
پاسداران انقلاب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایرانی آئل ٹینکروں یا تجارتی جہازوں پر کوئی بھی حملہ ہوا تو ہم خطے میں موجود امریکی مراکز میں سے کسی مرکز کو یا دشمن کے بحری جہازوں کو نشانہ بنائیں گے۔
فرانسیسی خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق امریکا پاکستانی ثالثوں کے ذریعے ایران کو تجاویز بھجوا چکا ہے جس میں جنگ بندی میں توسیع کی بات کی گئی ہے تاکہ اس دوران ایران سے تنازعے کا کوئی حتمی حل تلاش کیا جا سکے۔