لبنان, اسرائیلی فضائیہ کی کارروائی میں 39 افراد شہید، بچوں سمیت متعدد شہری ملبے تلے دب گئے

لبنان, اسرائیلی فضائیہ کی کارروائی میں 39 افراد شہید، بچوں سمیت متعدد شہری ملبے تلے دب گئے

جنگ بندی کے اعلان کے باوجود اسرائیلی فوج کے لبنان میں حملے جاری ہیں

لبنان میں اسرائیلی فضائی حملوں نے ایک بار پھر تباہی مچا دی جہاں ایک ہی دن میں کم از کم 39 افراد ہلاک ہو گئے۔

لبنانی وزارت صحت کے مطابق جنوبی علاقوں پر شدید بمباری کے دوران متعدد شہری جان سے گئے جبکہ کئی زخمی بھی ہوئے۔

لبنان کے جنوبی قصبے سکسکیہ پر ہونے والے ایک حملے میں کم از کم 7 افراد ہلاک ہوئے جن میں ایک بچی بھی شامل ہے جبکہ 15 افراد زخمی ہوئے جن میں 3 بچے بھی شامل ہیں۔

اسرائیلی افواج کا کہنا ہے کہ حملوں کا ہدف حزب اللہ کے جنگجو اور ان کے زیرِ استعمال تنصیبات تھیں تاہم انہیں عام شہریوں کے متاثر ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 16 اپریل کو اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کے باوجود اسرائیلی فوج اور حزب اللہ کے درمیان جھڑپیں اور فائرنگ کا تبادلہ مسلسل جاری ہے۔

لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہفتے کے روز جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں میں متعدد اسرائیلی حملے کیے گئے جبکہ اسرائیلی فوج کا مؤقف ہے کہ وہ حزب اللہ سے وابستہ تنصیبات اور افراد کو نشانہ بنا رہی ہے۔

Related posts

متحدہ عرب امارات کے فضائی دفاع نے دو UAVs کو روکا۔

جنگ بندی پر امریکی تجاویز کا جواب پاکستان کو پہنچا دیا ہے، ایرانی میڈیا

متحدہ عرب امارات نے پیر سے ذاتی تعلیم میں واپسی کا اعلان کیا۔