روسی صدر نے یوکرین کے ساتھ جنگ ختم ہونے کااشارہ دے دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن  نے اشارہ دیا ہے کہ یوکرین تنازع اب اپنے منطقی انجام کی جانب بڑھ رہا ہے اور جنگ کے خاتمے کے امکانات پیدا ہو رہے ہیں۔

صدر پیوٹن نے ماسکو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خیال میں یوکرین تنازع ایک نتیجے کی طرف بڑھ رہا ہے جبکہ مذاکرات میں سہولت کاری پر امریکا کے شکر گزار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ اب معاملہ صرف روس اوریوکرین کے درمیان رہ گیا ہے۔

 صدرپیوٹن کے مطابق سلوواکیہ کے وزیراعظم روبرٹ فیکو نے انہیں بتایا کہ زیلنسکی آمنے سامنے ملاقات کے لیے تیارہیں تاہم وہ دیرپاامن معاہدہ طے پانے کے بعدہی زیلنسکںی سے مل سکتے ہیں۔

روسی صدر نے مزید کہا کہ اُمیدہے کہ ایرانی تنازع جلدسے جلدختم ہوجائے گا جبکہ روس تیل، گیس کے شعبوں میں چین سے اہم معاہدہ کرنے کے قریب ہے۔

Related posts

‘میرے ہاتھ کانپ رہے تھے’: قازقستان کے سیاح نے وننگ کال کو اسکینڈل کے طور پر مسترد کرنے کے بعد دبئی کا اپارٹمنٹ جیت لیا

متحدہ عرب امارات کا موسم: 46 ° C درجہ حرارت اور ساحل کے موافق سمندری حالات کے ساتھ گرم ویک اینڈ آگے

متحدہ عرب امارات میں ڈیجیٹل ہیلتھ: نگہداشت کے معیار اور خدمات کی کارکردگی کو بڑھانے والا ایک مربوط ماحولیاتی نظام