عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے، ایک ہفتے میں کتنا اضافہ ہوا؟
مقامی صرافہ بازار میں بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 141 ڈالر اضافے کے بعد 4576 ڈالر فی اونس سے بڑھ کر 4717 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔
مقامی صرافہ بازار میں بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 14 ہزار 100 روپے کا بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 79 ہزار 962 روپے سے بڑھ کر 4 لاکھ 94 ہزار 62 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 12 ہزار 88 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد 10 گرام سونا 4 لاکھ 11 ہزار 490 روپے سے بڑھ کر 4 لاکھ 23 ہزار 578 روپے تک جا پہنچا۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا اور ایک ہفتے کے دوران فی تولہ چاندی 611 روپے مہنگی ہوکر 8 ہزار 525 روپے تک پہنچ گئی۔