آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی قسط منظور کرلی

آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی قسط منظور کرلی

رقم توسیعی فنڈ سہولت اور ماحولیاتی معاونت پروگرام کے تحت پاکستان کو فراہم کی جائے گی۔

واشنگٹن: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے لیے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی نئی قسط کی منظوری دے دی ہے۔

عالمی مالیاتی فنڈ کے ایگزیکٹو بورڈ کا اہم اجلاس واشنگٹن میں منعقد ہوا جس میں پاکستان کے لیے مالی معاونت کی نئی قسط کی منظوری دی گئی۔

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے اجلاس میں پاکستان کے لیے مجموعی طور پر 1.2 ارب ڈالر جاری کرنے کی منظوری دی جس میں ایک ارب ڈالر توسیعی فنڈ سہولت پروگرام کے تحت فراہم کیے جائیں گے۔

اس کے علاوہ پاکستان کو 21 کروڑ ڈالر ماحولیاتی معاونت اور پائیدار ترقی پروگرام کے تحت بھی ملیں گے۔

منظور شدہ قرض کی رقم اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اکاؤنٹ میں منتقل کی جائے گی جس سے ملکی زرمبادلہ ذخائر کو سہارا ملنے کی توقع ہے۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف پروگرام سے سرمایہ کاروں کا اعتماد مضبوط ہوگا جب کہ نئی قسط کے اجرا سے پاکستان کو بیرونی ادائیگیوں اور معاشی استحکام کے حوالے سے وقتی ریلیف ملے گا۔

Related posts

دبئی نے ‘ہماری لچکدار سمر’ کے 2026 ایڈیشن کے ساتھ مزید لچکدار سرکاری کام کے ماحول کو آگے بڑھایا۔

ایران ہمارے ساتھ اچھی ڈیل چاہتا ہے تو ہم بھی تیار ہیں، مارکو روبیو

چائلڈ سیفٹی آرگنائزیشن نے شارجہ میں والدین اور بچوں کے تحفظ کے اقدام کا آغاز کیا۔