امریکی افواج نے ایران کے حملے کا ذاتی دفاع میں جواب دیا، سینٹ کام

امریکی افواج نے ایران کے حملے کا ذاتی دفاع میں جواب دیا، سینٹ کام

امریکا خطے میں کشیدگی بڑھانا نہیں چاہتا

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے کہا ہے کہ امریکی افواج نے ایران کی جانب سے کیے گئے بلا اشتعال حملے کے جواب میں اپنے دفاع کا حق استعمال کیا۔

سینٹ کام کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امریکی بحریہ کے گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائرز آبنائے ہرمز سے خلیج عمان کی جانب سفر کررہے تھے کہ اس دوران ایرانی افواج نے میزائلوں، ڈرونز اور چھوٹی کشتیوں کے ذریعے امریکی بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

بیان میں کہا گیا کہ امریکی بحریہ کا کوئی جہاز یا عسکری اثاثہ حملے میں متاثر نہیں ہوا جب کہ امریکی افواج نے فوری کارروائی کرتے ہوئے خطرے کو ختم کردیا۔

سینٹ کام کے مطابق امریکی فورسز نے ان ایرانی تنصیبات کو نشانہ بنایا جنہیں حملے کا ذمہ دار قرار دیا گیا، ان میں میزائل اور ڈرون لانچنگ سائٹس شامل تھیں۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران ایران کی کمانڈ اینڈ کنٹرول، انٹیلی جنس اور سرویلنس تنصیبات کو بھی ہدف بنایا گیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکا خطے میں کشیدگی بڑھانا نہیں چاہتا تاہم اپنی افواج کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر تیار اور مستعد ہے۔

Related posts

دیکھ بھال کے لیے سرحدیں عبور کرنا: الزہرہ اسپتال میں سینے کی خصوصی سرجری کے لیے مراکش سے دبئی

سلمان خان سے موازنہ؛ آخرکار رجب بٹ نے لب کشائی کردی

متحدہ عرب امارات کے فضائی دفاعی نظام نے جمعہ کو 2 میزائل اور 3 یو اے وی کو نشانہ بنایا، 3 زخمی ہوئے۔