ڈھاکہ ٹیسٹ: پاکستان کا بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
پہلے ٹیسٹ میچ میں اذان اویس اور امام الحق اوپننگ کریں گے
پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ڈھاکا میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان کی طرف سے آذان اویس اور عبداللّٰہ فضل آج ٹیسٹ ڈیبیو کر رہے ہیں اذان اویس کو محمد رضوان جبکہ عبداللہ فضل کو شان مسعود نے ٹیسٹ کیپ دی۔
پہلے ٹیسٹ میچ میں اذان اویس اور امام الحق اوپننگ کریں گے جبکہ ان کے بعد عبد اللہ فضل کو بیٹنگ آرڈر میں شامل کیا گیا ہے۔
ان کے بعد شان مسعود، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، شاہین آفریدی، نعمان علی، حسن علی اور محمد عباس کو سکواڈ میں شامل گیا ہے۔
ادھر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ڈھاکا ایک روزہ دورے پر پہنچ گئے ہیں جہاں ایئر پورٹ پر بنگلہ دیش کے سیکرٹری خارجہ اسد عالم صائم، سیکرٹری داخلہ ابو نعیم اور چیف ایگزیکٹو آفیسر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ ناظم الدین نے خیر مقدم کیا۔
محسن نقوی اپنے دورے کے دوران میچ دیکھیں گے اور اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔
واضح رہے کہ بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں بابراعظم انجری کے باعث شرکت نہیں کر پائیں گے۔
