ایرانی صدر کی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے خفیہ مقام پر ملاقات
امریکی حکام جان بوجھ کر اقتصادی دباؤ بڑھانے کی بات کرتے ہیں، مسعود پزشکیان
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے انکشاف کیا ہے کہ حال ہی میں اُن کی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے اہم ملاقات ہوئی جو تقریباً ڈھائی گھنٹے تک جاری رہی۔
ایرانی صدر کے مطابق رہبرِ اعلیٰ سے یہ براہِ راست ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جس میں ملک کو درپیش داخلی و خارجی چیلنجز پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران کو اس وقت بیرونی دباؤ کا سامنا ہے اور دشمن کا اصل مقصد قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مخالف قوتیں اقتصادی دباؤ کے ذریعے عوام میں بے چینی اور غصہ پیدا کرنا چاہتی ہیں تاکہ لوگ سڑکوں پر نکل آئیں اور حکومتی نظام کمزور ہو جائے۔
ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ امریکی حکام جان بوجھ کر اقتصادی دباؤ بڑھانے کی بات کرتے ہیں تاکہ عوام کو اشتعال دلایا جا سکے، تاہم ایرانی قوم ایسے دباؤ کے باوجود متحد ہے اور ملک کے استحکام کے لیے کھڑی ہے۔