نمرہ خان کے نکاح کی تصاویر وائرل؛ شوہر کی پہلی جھلک سامنے آگئی
تصاویر میں اداکارہ کے شوہر کا چہرہ واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرہ خان کے نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں جن میں پہلی بار ان کے شوہر کی جھلک بھی سامنے آ گئی ہے۔
اداکارہ نے کچھ دن قبل اپنی دوسری شادی کی خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کی تھی تاہم ابتدائی طور پر انہوں نے اپنے شریکِ حیات کا چہرہ ظاہر نہیں کیا تھا جس کے باعث مداحوں میں تجسس پایا جا رہا تھا۔
اب نمرہ خان کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی نئی تصاویر میں ان کے شوہر کا چہرہ واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے جس پر مداحوں کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
تصاویر کے ساتھ نمرہ خان نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے اپنی نئی زندگی کے لیے دعا کی۔
اپنی پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ یا اللہ، ہماری اس رفاقت کو بے پناہ محبت، صبر اور برکت سے نواز دے اور ہمارے دلوں کو ہمیشہ اپنی یاد میں جوڑے رکھ! آمین
اداکارہ نے مزید دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ ہر لڑکی اور ہر بچی کے نصیب اچھے کرے۔ آمین۔