امریکا کا پشاور میں قائم قونصل خانہ بند کرنے کا اعلان

امریکا کا پشاور میں قائم قونصل خانہ بند کرنے کا اعلان

اس تبدیلی کے باوجود پاکستان میں امریکی پالیسی ترجیحات برقرار رہیں گی

امریکا کے محکمہ خارجہ نے پشاور میں قائم اپنے قونصل خانے کو مرحلہ وار بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ سفارتی عملے کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے اور وسائل کے مؤثر استعمال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق اس اقدام کے بعد خیبرپختونخوا سے متعلق تمام سفارتی امور اسلام آباد میں موجود امریکی سفارت خانے کے ذریعے انجام دیے جائیں گے جبکہ پشاور میں امریکی موجودگی محدود ہوجائے گی۔

امریکی محکمہ خارجہ نے واضح کیا ہے کہ اس تبدیلی کے باوجود پاکستان میں امریکی پالیسی ترجیحات برقرار رہیں گی اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے کوششیں جاری رہیں گی۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا کی حکومت اور عوام کے ساتھ روابط ختم نہیں ہوں گے بلکہ مختلف ذرائع کے ذریعے برقرار رکھے جائیں گے جن کا مقصد اقتصادی تعاون کو فروغ دینا، علاقائی سلامتی کو مضبوط بنانا اور باہمی مفادات کو آگے بڑھانا ہے۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان میں امریکی مشن کراچی اور لاہور میں موجود اپنے سفارتی دفاتر کے ذریعے بھی سرگرم رہے گا اور دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے کام جاری رکھے گا۔

Related posts

دبئی نے ‘ہماری لچکدار سمر’ کے 2026 ایڈیشن کے ساتھ مزید لچکدار سرکاری کام کے ماحول کو آگے بڑھایا۔

ایران ہمارے ساتھ اچھی ڈیل چاہتا ہے تو ہم بھی تیار ہیں، مارکو روبیو

چائلڈ سیفٹی آرگنائزیشن نے شارجہ میں والدین اور بچوں کے تحفظ کے اقدام کا آغاز کیا۔