آبنائے ہرمز میں پھنسے جہاز نکالنے کا اعلان؛ رکاوٹ پر سخت جواب دیا جائے گا، ٹرمپ
غیرجانبدار ممالک کے جہازوں کو ہرمز سے بحفاظت گزارنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے، صدر ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا آج سے آبنائے ہرمز میں پھنسے جہازوں کو نکالنے کے لیے عملی اقدامات شروع کرے گا اور کسی قسم کی رکاوٹ ڈالنے کی کوشش پر سخت جواب دیا جائے گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ ’’پراجیکٹ فریڈم‘‘ کا آغاز مشرقِ وسطیٰ کے وقت کے مطابق آج صبح سے کیا جارہا ہے جس کا مقصد متاثرہ جہازوں کو محفوظ راستہ فراہم کرنا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ نمائندے ایران کے ساتھ مثبت مذاکرات میں مصروف ہیں اور یہ بات چیت خطے میں کشیدگی کم کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ غیرجانبدار ممالک کے جہازوں کو ہرمز سے بحفاظت گزارنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے اور اس اقدام کو انسانی ہمدردی کے جذبے کے تحت اٹھایا جا رہا ہے جبکہ ہرمز میں پھنسے متعدد جہازوں پر خوراک اور دیگر ضروری اشیا کی شدید قلت پیدا ہوچکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ پیش رفت امریکا، مشرقِ وسطیٰ اور بالخصوص ایران کے درمیان خیرسگالی بڑھانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔
ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر اس مشن میں کسی قسم کی رکاوٹ ڈالی گئی تو سخت ردعمل دیا جائے گا۔ کئی ایسے ممالک جو تنازع کا حصہ نہیں۔