ہائی اسپیڈ ڈیزل اور پیٹرول کے بعد لائٹ ڈیزل آئل بھی مہنگا کردیا گیا
لائٹ ڈیزل آئل مہنگا اور جیٹ فیول سستا کر دیا گیا ہے
ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے تحت لائٹ ڈیزل آئل مزید مہنگا جبکہ جیٹ فیول سستا کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 17 روپے 3 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 287 روپے 54 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔
اس سے قبل لائٹ ڈیزل آئل 270 روپے 51 پیسے فی لیٹر دستیاب تھا۔
دوسری جانب ہوابازی کے شعبے میں استعمال ہونے والا جیٹ فیول سستا کر دیا گیا ہے۔
جیٹ فیول کی قیمت میں 7 روپے 76 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 388 روپے 55 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے جبکہ اس سے قبل یہ 396 روپے 31 پیسے فی لیٹر تھی۔
