سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ ریکارڈ

سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ ریکارڈ

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4 ڈالرز اضافے کے بعد 4616 فی اونس ہوگئی

پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 4400 روپے اضافے سے 4 لاکھ 83 ہزار 962 روپے ہوگئی اسی طرح دس گرام سونا 3772 روپے اضافے سے 4 لاکھ 14 ہزار 919 روپے ہوگیا۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4 ڈالرز اضافے کے بعد 4616 فی اونس ہوگئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 55 روپے اضافے سے 7821 روپے ہوگئی۔

Related posts

دوسرا ٹیسٹ، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز برابر کر دی

معیشت کے لیے بڑی خوشخبری، ایک ماہ میں 31 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ

غنا علی نے پہلی بار اپنی عمر بتادی؛ مداح حیرت میں پڑ گئے