عالمی منڈی میں خام تیل مزید مہنگا؛ پاکستانی صارفین کے لیے بُری خبر
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ پاکستان میں پیٹرول کی قیمت پر بھی اثر انداز ہوسکتا ہے
امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات میں تعطل کے باعث عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
برطانوی خام تیل کی قیمت 5 فیصد سے زائد اضافے کے بعد 123 ڈالر 11 سینٹس فی بیرل تک پہنچ گئی جب کہ امریکی خام تیل 109 ڈالر 28 سینٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
اسی طرح ماربن کروڈ کی قیمت بھی بڑھ کر 113 ڈالر 47 سینٹس ہو گئی ہے۔
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں یہ اضافہ پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر بھی اثر انداز ہو سکتا ہے۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مقامی سطح پر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 400 روپے فی لیٹر سے تجاوز کر سکتی ہیں۔
واضح رہے کہ اس وقت پاکستان میں ڈیزل کی قیمت تقریباً 380 روپے جب کہ پیٹرول 395 روپے فی لیٹر کے قریب ہے۔
