آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے امریکا نیا عالمی اتحاد بنانے کے لیے سرگرم
امریکی محکمہ خارجہ نے دنیا بھر میں اپنے سفارتخانوں کو ہدایات جاری کر دی ہیں
آبنائے ہرمز کی بحری آمدورفت کو یقینی بنانے کے لیے امریکا ایک نئے عالمی اتحاد کی تشکیل میں سرگرم ہو گیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے دنیا بھر میں اپنے سفارتخانوں کو ہدایات جاری کر دی ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ ممالک کو ایک نئے معاہدے میں شامل ہونے پر آمادہ کیا جائے جسے “میری ٹائم فریڈم کنسٹرکٹ” کا نام دیا گیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس سے قبل دعویٰ کر چکے ہیں کہ آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھلی ہے اور عالمی تجارت کے لیے محفوظ ہے۔
دوسری جانب امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی طیارہ بردار جہاز “جیرالڈ فورڈ” جلد مشرق وسطیٰ سے واپس بلا لیا جائے گا جب کہ بحری بیڑے کو مرمت کے لیے خطے سے باہر منتقل کیا جارہا ہے۔
