اپنا گھر اسکیم میں بڑی آسانی، اسٹیٹ بینک کے نئے قواعد جاری
حکومت کی جانب سے سستے گھروں کے منصوبے کو فروغ دینے کے لیے نئے قواعد نافذ کیے گئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک نے اپنا گھر اسکیم کے تحت ہاؤسنگ فنانس کو آسان بنانے کے لیے اہم اقدامات کردیے جس کے تحت قرضوں کی منظوری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
حکومت کی جانب سے سستے گھروں کے منصوبے کو فروغ دینے کے لیے نئے قواعد نافذ کیے گئے ہیں جن کا مقصد عوام کو جلد اور آسان قرض فراہم کرنا ہے۔
اسٹیٹ بینک نے بینکوں اور ہاؤس بلڈنگ فنانس کمپنی کو ہدایت دی ہے کہ ہاؤسنگ قرض کی منظوری 15 ورکنگ دن کے اندر مکمل کی جائے۔
مرکزی بینک کے مطابق قرض درخواستوں میں تاخیر کم کرنے کے لیے بینکوں کو فوری کارروائی یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔
نئے قواعد کے تحت قرض لینے والوں کے لیے ڈیٹ بوجھ کی حد 65 فیصد مقرر کی گئی ہے تاکہ مالی دباؤ کو متوازن رکھا جاسکے۔
اسی طرح گھریلو آمدن کے مطابق قرض دینے کی شرط بھی نافذ کی گئی ہے تاکہ قرض دہندگان کی ادائیگی کی صلاحیت کو مدنظر رکھا جاسکے۔
اسٹیٹ بینک نے ہاؤسنگ فنانس قواعد میں نرمی کرتے ہوئے 50 لاکھ روپے تک کی جائیداد کے لیے اندرونی ویلیوایشن کی اجازت دے دی ہے۔
جب کہ 50 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی جائیداد کے لیے منظور شدہ ویلیوایٹر کی خدمات لازمی قرار دی گئی ہیں۔
مرکزی بینک کے مطابق ان اقدامات کا مقصد ہاؤسنگ سیکٹر میں شفافیت اور رفتار کو بہتر بنانا ہے۔