عالمی منڈی میں تیل مہنگا، قیمتوں میں نمایاں اضافہ

عالمی منڈی میں تیل مہنگا، قیمتوں میں نمایاں اضافہ

امریکی ویسٹ ٹیکساس خام تیل کی قیمت میں 5 ڈالر اضافہ ہوا۔

بین الاقوامی مارکیٹوں میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد مختلف عالمی بینچ مارکس کی قیمتیں بلند سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

امریکی ویسٹ ٹیکساس خام تیل کی قیمت میں 5 ڈالر اضافہ ہوا جس کے بعد یہ 105 ڈالر فی بیرل ہوگیا۔

برینٹ خام تیل کی قیمت میں بھی 5.67 ڈالر اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد یہ 117 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کررہا ہے۔

اسی طرح ابوظہبی کے عالمی بینچ مارک مربان کروڈ کی قیمت میں 2.61 ڈالر اضافہ ہوا جس کے بعد یہ 109.3 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ عالمی منڈی میں قیمتوں میں اس اضافے کے بعد تیل کی مجموعی صورتحال میں تیزی کا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے۔

Related posts

29ویں دبئی سمر سرپرائزز 2 جولائی سے شروع ہوں گے۔

شیخ زید گرینڈ مسجد سنٹر نے ‘ڈھے’ فوٹوگرافی مقابلے کے لیے گذارشات وصول کیں۔

وزارت تعلیم نے جامع AI پر مبنی ادارہ جاتی تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے NOVA پروجیکٹ کا آغاز کیا۔