شاہ رخ خان نے کونسا سپر ہٹ گانا علی ظفر کو خود آفر کیا تھا؟

شاہ رخ خان نے کونسا سپر ہٹ گانا علی ظفر کو خود آفر کیا تھا؟

گلوکار اپنے مصروف شیڈول کے باعث یہ موقع حاصل نہ کر سکے

پاکستان کے معروف گلوکار و اداکار علی ظفر نے بالی ووڈ سے جڑی ایک دلچسپ یاد شیئر کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ایک مشہور بھارتی گانے کے لیے خود پیشکش کی گئی تھی۔

ایک حالیہ انٹرویو میں علی ظفر نے بتایا کہ شاہ رخ خان نے ان کا گانا سن رے سجنیا سننے کے بعد ان کے فن کو سراہا اور خواہش ظاہر کی کہ وہ فلم اوم شانتی اوم کے مقبول گانے دردِ ڈسکو کو اپنی آواز میں ریکارڈ کریں۔

گلوکار کا کہنا تھا کہ یہ پیشکش ان کے لیے ایک بڑا اعزاز تھی اور وہ بھی اس پروجیکٹ کا حصہ بننے کے لیے پُرجوش تھے، خصوصاً اس گانے کی مقبولیت اور فلم میں شاہ رخ خان کے منفرد انداز کی وجہ سے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اُس وقت وہ بھارت میں موجود نہیں تھے اور مصروف شیڈول کے باعث یہ موقع حاصل نہ کر سکے جس کے بعد یہ گانا معروف گلوکار سکھویندر سنگھ کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا۔

Related posts

پاکستانی زائرین کے لیے عراقی حکام نے سخت شرائط عائد کر دیں

نماز بھی پڑھی ہے یا نہیں؟ رجب بٹ کی زنجیر زنی پر مبنی ویڈیو پر صارفین کی تنقید

افغانستان کی سرزمین سے نکلنے والے مشہور آخری امریکی فوجی نے اچانک استعفی دے دیا