عارف حبیب کنسورشیم نے پی آئی اے کے 100 فیصد شیئرز خرید لیے
عارف حبیب کنسورشیم نے 75 فیصد شیئرز پہلے ہی 135 ارب میں خرید لیے تھے
پی آئی اے کی نجکاری میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے اور عارف حبیب کنسورشیم نے قومی ایئر لائن کے بقیہ 25 فیصد شیئرز کے لیے 45 ارب جمع کرا دیے ہیں۔ جس کے بعد عارف حبیب کنسورشیم نے 100 فیصد شیئرز حاصل کر لیے ہیں۔
ترجمان کنسورشیم کے مطابق معاہدے کے تحت 45 ارب روپے کی بینک گارنٹی بھی جمع کرا دی گئی ہے۔
عارف حبیب کنسورشیم نے 75 فیصد شیئرز پہلے ہی 135 ارب میں خرید لیے تھے، اب مکمل 100 فیصد ملکیت حاصل کر لی ہے اور کنسورشیم کی جانب سے مئی میں پی آئی اے کا کنٹرول سنبھالنے کی توقع ہے۔
عارف حبیب کنسورشیم فوجی فرٹیلائزرز، لیک سٹی، فاطمہ گروپ، عارف حبیب لمیٹڈ، سٹی اسکول اور اے کے ڈی پر مشتمل ایک گروپ ہے۔
حکومت نے نجکاری معاہدے میں کنسورشیم کو بقیہ 25 فیصد شیئرز کی خریداری کا آپشن دیا تھا۔