بابر اعظم ننھے بچے سے آؤٹ ہوگئے، دلچسپ ویڈیو وائرل
میچ کے اختتام پر بابر اعظم کو ننھے عالیار کے ساتھ خوشگوار موڈ میں وقت گزارتے ہوئے دیکھا گیا۔
قومی کھلاڑی بابر اعظم کی ایک ننھے بچے کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
پی ایس ایل میچ کے بعد قومی کرکٹرز بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی کے اہلخانہ کے درمیان ایک خوشگوار اور دلکش لمحہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
میچ کے دوران جہاں دونوں کھلاڑی ایک دوسرے کے مدِمقابل تھے، وہیں شاہین آفریدی کے اہل خانہ بھی اسٹیڈیم میں موجود تھے اور ان کے ننھے بیٹے عالیار آفریدی اپنے والد کو سپورٹ کرنے کے لیے موجود تھے۔
میچ کے اختتام پر بابر اعظم کو ننھے عالیار کے ساتھ خوشگوار موڈ میں وقت گزارتے ہوئے دیکھا گیا جس نے شائقین کی توجہ حاصل کرلی۔
دلچسپ موقع اس وقت دیکھنے کو ملا جب عالیار نے اپنے والد کی طرح بولنگ کرنے کی کوشش کی اور بابر اعظم کو گیند کرائی۔
اس پر بابر اعظم نے مزاحیہ انداز میں خود کو آؤٹ قرار دے دیا جس پر وہاں موجود افراد اور سوشل میڈیا صارفین نے خوب داد دی۔
یہ دلکش اور دوستانہ لمحہ کرکٹ فینز کے لیے خاصی دلچسپی کا باعث بنا اور ویڈیو نے سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی حاصل کی، جہاں صارفین نے اسے کھیل کے میدان میں خوشگوار تعلقات کی خوبصورت مثال قرار دیا ہے۔
