سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونا 800 روپے مہنگا ہونے کے بعد 4 لاکھ 93 ہزار 962 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں 686 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 23 ہزار 492 روپے ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے جہاں فی اونس سونا 8 ڈالر بڑھ کر 4716 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور ایک تولہ چاندی بدستور 8049 روپے پر برقرار ہے۔

Related posts

جعلی آئی ڈیز سے تنگ بشریٰ انصاری نے ایک بار پھر مداحوں کو خبردار کردیا

وینٹی لیٹر سے وہیل چیئر تک؛ نمرہ خان نے اپنے مشکل ترین وقت کی داستان سنادی

معروف یوٹیوبر جنید اکرم کا 6 سالہ بیٹے سے ملنے کے لیے قانونی راستہ اختیار کرنے کا فیصلہ