ہمارے پڑوسی ہماری اولین ترجیح ہیں، ایرانی وزیر خارجہ

ہمارے پڑوسی ہماری اولین ترجیح ہیں، ایرانی وزیر خارجہ

گزشتہ روز سلطان عمان اور عباس عراقچی کے درمیان مسقط میں ملاقات ہوئی تھی

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران کے لیے اس کے پڑوسی ممالک اولین ترجیح رکھتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں عباس عراقچی نے عمانی قیادت کی مہمان نوازی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مسقط میں ہونے والی ملاقات انتہائی مثبت ماحول میں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے دوران دوطرفہ امور اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی جبکہ آبنائے ہرمز میں محفوظ اور بلا رکاوٹ ٹرانزٹ کو یقینی بنانے کے معاملات پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ علاقائی استحکام اور تعاون کو فروغ دینے کے لیے بات چیت جاری رکھنا ضروری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سلطان عمان اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان مسقط میں ملاقات ہوئی تھی جس میں خطے کی صورتحال، ثالثی کی کوششوں اور پیش رفت پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

Related posts

شیخ زید گرینڈ مسجد سنٹر نے ‘ڈھے’ فوٹوگرافی مقابلے کے لیے گذارشات وصول کیں۔

وزارت تعلیم نے جامع AI پر مبنی ادارہ جاتی تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے NOVA پروجیکٹ کا آغاز کیا۔

دبئی نے معیار زندگی اور جدت طرازی کو بڑھانے کے لیے نئے شہری منصوبوں کی منظوری دی۔