امریکی بحری بیڑے میں روزانہ ہزاروں انڈوں کا استعمال، سوشل میڈیا پر بحث چھڑگئی
ایک ایئرکرافٹ کیرئیر اسٹرائیک گروپ پر تقریباً چار ہزار انڈے روزانہ استعمال ہوتے ہیں، سینٹکام
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ امریکی جنگی بحری بیڑے میں روزانہ ہزاروں انڈوں کا استعمال ہوتا ہے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے سماجی رابطے کی سائٹ ’’ایکس‘‘ پر ایک ٹوئٹ سامنے آئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ بحری جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن پر اہلکاروں کے لیے روزانہ کھانے کی فراہمی کی جاتی ہے۔
Sailors aboard aircraft carrier USS Abraham Lincoln (CVN 72) serve meals to crew members. A typical aircraft carrier strike group serves around 4,000 eggs daily.
Three aircraft carrier strike groups are currently operating in the Middle East. Combined, the Sailors and Marines… pic.twitter.com/S02RerxDB5
— U.S. Central Command (@CENTCOM) April 23, 2026
ٹوئٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ایئرکرافٹ کیرئیر اسٹرائیک گروپ پر تقریباً چار ہزار انڈے روزانہ استعمال ہوتے ہیں۔
ٹوئٹ میں مزید کہا گیا کہ اس وقت مشرقِ وسطیٰ میں تین امریکی ایئرکرافٹ کیریئر اسٹرائیک گروپس سرگرم ہیں جن کے اہلکار اور میرینز مل کر روزانہ 12 ہزار سے زائد انڈے استعمال کرتے ہیں۔
اس ٹوئٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ اور طنزیہ تبصرے سامنے آئے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا ’’یو ایس ایس ابراہم لنکن پر تقریباً پانچ ہزار اہلکار موجود ہوتے ہیں، اس حساب سے روزانہ انڈوں کی مقدار دیکھیں تو ہر اہلکار کے حصے میں ایک سے بھی کم انڈا آتا ہے جو کسی قسم کی راشننگ کا تاثر دیتا ہے‘‘۔

ایک اور صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا ’’مجھے انڈے زیادہ پک کر پسند ہیں‘‘۔

کچھ صارفین نے طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جس جہاز کو پہلے کئی بار تباہ کرنے کے دعوے کیے جاتے رہے وہی آج روزمرہ کی خوراک کے حوالے سے خبروں میں ہے۔

دوسری جانب کچھ صارفین نے امریکی فوجی اہلکاروں کے لیے بہتر خوراک کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اپنی جانوں کو خطرے میں ڈالنے والے فوجی اچھی خوراک کے مستحق ہیں۔

ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا ’’لگتا ہے کمانڈ میں مرغی بیٹھ گئی ہے‘‘۔

یہ ٹوئٹ اور اس پر آنے والے تبصرے سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہے ہیں، جہاں سنجیدہ اور مزاحیہ دونوں طرح کی آرا دیکھنے کو مل رہی ہیں۔
