پی ایس ایل 11؛ راولپنڈیز کو ملتان سلطانز سے شکست
ملتان سلطانز نے 18.4 اوورز میں ہدف کو 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے 31 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے راولپنڈیز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔
ملتان سلطانز اور راولپنڈیز کی ٹیموں کے درمیان پی ایس ایل 11 کا 31 واں مقابلہ کراچی میں کھیلا گیا جس میں راولپنڈیز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
راولپنڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے، ملتان سلطانز نے 18.4 اوورز میں ہدف کو 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
Multan Sultans secured a 6-wicket win over Rawalpindiz with 8 balls to spare.#HBLPSL11 | #NewEra | #RPvMS pic.twitter.com/WQkG5GvQci
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) April 21, 2026
ملتان کے اسٹیون اسمتھ نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے 56 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ ایشٹن ٹرنر 37، صاحبزادہ فرحان 20، شان مسعود 20 اور جوش فلپ نے 17 رنز بنائے۔
راولپنڈیز کے آصف آفریدی نے 2 کھلاڑیوں کا شکار کیا جب کہ رضا اللہ اور سعد مسعود نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل پہلی اننگز میں راولپنڈیز کے ڈیرل مچل 58 اور ڈیان فورسٹر 37 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ سیم بلنگز 29 اور کپتان محمد رضوان 26 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
راولپنڈیز کے محمد عمران، پیٹر سڈل اور عرفات منہاس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔