امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا دورہ پاکستان مؤخر

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا دورہ پاکستان مؤخر

دوسری جانب ایران نے تاحال مذاکرات بحال کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

واشنگٹن: نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا دورہ پاکستان مؤخر کردیا گیا ہے۔

نیویارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے امریکی مؤقف پر ردعمل نہ دینے کے باعث امریکی وفد کا شیڈول رک گیا ہے۔

ایک امریکی اہلکار نے تصدیق کی کہ دورہ مؤخر کرنے کی وجہ ایران کا جواب نہ دینا ہے جب کہ ایران نے تاحال مذاکرات بحال کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

یاد رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور اسلام آباد میں مکمل ہوچکا تھا اور توقع کی جارہی تھی کہ دوسرے دور کے مذاکرات کے لیے نائب صدر جے ڈی وینس پاکستان کا دورہ کریں گے۔

دوسری جانب ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ایک بیان میں کہا کہ ہماراانتخاب امن اورسکون ہے، دشمن ہم سے سرینڈر کرنے اور ایکشن نہ لینے کی توقع کر رہا تھا۔

ایرانی صدر کہتے ہیں کہ امریکا اور اسرائیل کے خلاف ملک کا بہادری سے دفاع کیا اور ایران ہمیشہ اپنا دفاع بھرپور طریقے سے کرتا رہے گا۔

مسعود پزشکیان نے مزید کہا کہ دشمن نے جو کیا اس کو پچھتانے پر مجبور کریں گے، دشمن پر ایسی ضرب لگائیں گے کہ وہ دوبارہ حملے کی جرات نہیں کرے گا۔

Related posts

فیفا ورلڈ کپ میں شرکت اور اسپیس کی سیر بھی پاکستانی فٹبال کی برآمدات نہ بڑھا سکی

مسلسل چوتھے روز بھی پیٹرولیم مصنوعات مہنگی

کامن ویلتھ گیمز 2026 کے مقابلوں کا مکمل پروگرام جاری، 10 کھیل اور 6 پیرا اسپورٹس شامل