’کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، ٹرمپ امریکا کو ’تباہ کن ڈیل‘ میں نہیں جھونکیں گے‘
وائٹ ہاؤس کے مطابق ٹرمپ کی ممکنہ ڈیل عالمی سطح پر اہم کردار ادا کرے گی
وائٹ ہاؤس نے واضح کیا ہے کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کسی بھی صورت امریکا کو ایک اور ” تباہ کن معاہدے“ میں شامل نہیں کریں گے۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق اگر ٹرمپ کی قیادت میں کوئی معاہدہ طے پاتا ہے تو وہ امن اور سلامتی کی مضبوط ضمانت فراہم کرے گا۔
وائٹ ہاؤس کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ ایسا معاہدہ نہ صرف مشرق وسطیٰ بلکہ دنیا کے دیگر خطوں میں بھی استحکام لانے کا باعث بنے گا۔
بیان مزید کہا گیا کہ ٹرمپ کی ممکنہ ڈیل یورپ اور امریکا سمیت عالمی سطح پر امن، تحفظ اور سلامتی کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔