مودی کی اسرائیل نواز پالیسی، بھارت کی نام نہاد اسٹریٹجک خودمختاری پر سوال اٹھنے لگے

مودی کی اسرائیل نواز پالیسی، بھارت کی نام نہاد اسٹریٹجک خودمختاری پر سوال اٹھنے لگے

بین الاقوامی سطح پر پاکستان کو تنہا کرنے کی خواہش میں مودی نے بھارت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا

خلیجی جنگ میں مودی کی اسرائیل نواز پالیسی پر  بھارت کی نام نہاد اسٹریٹجک خودمختاری پر سوال اٹھنے لگے ہیں۔

پاکستان اپنی متوازن حکمت عملی اور امریکہ ایران جنگ میں کامیاب ثالثی سے عالمی سطح پر توجہ ک مرکز بن گیا۔

بین الاقوامی جریدہ ایشیا ٹائمز کے مطابق ایران کے معاملے پر بھارت کی غیر واضح خارجہ پالیسی سخت تنقید کی زد میں ہے پاکستان نے ایران امریکہ مذاکرات میں اہم کردار ادا کیا جبکہ بھارت کی سفارت کاری بالکل خاموش رہی۔

ایشیا ٹائمز نے لکھا کہ مودی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے محض تیل اور سپلائی کے نظام کی بات کی بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کا متحدہ عرب امارات کا دورہ بھی مداخلت کے بجائے رابطے اور یقین دہانی تک محدود رہا۔

بین الاقوامی جریدے کا کہنا ہے کہ  چین اور پاکستان کی قریبی شراکت داری نے خطے میں بھارت کی نام نہاد اہمیت کو شدید دھچکا پہنچایا پاکستان سے بہترین تعلقات کے بعد امریکہ کے لیے بھارت پر اعتماد کرنا مشکل ہو گیا۔

عالمی ماہرین کے مطابق بین الاقوامی سطح پر پاکستان کو تنہا کرنے کی خواہش میں مودی نے بھارت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا پاکستان کا مؤقف ہے کہ جنوبی ایشیا جیسے خطے میں امن و استحکام کی جیت پورے خطے کی جیت ہے۔

Related posts

دبئی آر ٹی اے نے ہیسا اسٹریٹ ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کھول دیا، سفر کے وقت کو چار منٹ تک کم کر دیا۔

سی ڈی اے نے فوسٹر فیملیز کمیٹی کے اجلاس کے ذریعے دبئی کے متبادل نگہداشت کے نظام کو مضبوط کیا۔

متحدہ عرب امارات میں اسکول بس سروس دوبارہ شروع ہونے کے ساتھ ہی نجی اسکولوں نے تیاری بڑھا دی ہے۔