آبنائے ہرمز ہر قسم کی تجارتی بحری آمدورفت کیلئے مکمل کھول دی گئی، عباس عراقچی

آبنائے ہرمز ہر قسم کی تجارتی بحری آمدورفت کیلئے مکمل کھول دی گئی، عباس عراقچی

ایرانی حکام کے مطابق جنگ بندی کی باقی مدت کے دوران تمام کمرشل ویسلز کو گزرنے کی اجازت ہوگی

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اعلان کیا ہے کہ لبنان میں جاری جنگ بندی کے تناظر میں آبنائے ہرمز کو تجارتی بحری جہازوں کیلئے کھول دیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کے باقی ماندہ دنوں میں آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھلی رہے گی تاکہ عالمی تجارت اور بحری آمدورفت متاثر نہ ہو۔

ایرانی وزیر خارجہ کے مطابق تجارتی جہازوں کیلئے پہلے ہی مخصوص راستوں کی نشاندہی کی جا چکی ہے، جن پر عمل کرنا لازمی ہوگا۔

 

ان کا کہنا تھا کہ تمام بحری جہازوں کو ایران کی پورٹس اینڈ میری ٹائم آرگنائزیشن کی جانب سے مقرر کردہ مربوط روٹس پر سفر کرنا ہوگا۔

ایرانی حکام کے مطابق جنگ بندی کی باقی مدت کے دوران تمام کمرشل ویسلز کو گزرنے کی اجازت ہوگی، تاہم یہ آمدورفت پہلے سے طے شدہ اور مربوط روٹس کے تحت ہوگی، جن کی نگرانی پورٹس اینڈ میری ٹائم آرگنائزیشن ایران کر رہی ہے۔

یہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حالیہ کشیدگی کے باعث دنیا کی اہم ترین بحری گزرگاہوں میں سے ایک آبنائے ہرمز میں جہاز رانی شدید متاثر ہوئی تھی، جس سے عالمی تجارت اور تیل کی ترسیل پر بھی اثرات مرتب ہوئے۔

ماہرین کے مطابق آبنائے ہرمز کی بحالی عالمی منڈی کیلئے نہایت اہم ہے کیونکہ دنیا کی بڑی مقدار میں تیل اور گیس اسی راستے سے گزرتی ہے، جبکہ جنگ بندی کے بعد اس فیصلے سے وقتی استحکام آنے کی امید کی جا رہی ہے۔

تاہم تجزیہ کار یہ بھی خبردار کر رہے ہیں کہ یہ سہولت عارضی ہے اور اس کا انحصار مکمل طور پر جنگ بندی کی پابندی اور خطے میں سیکیورٹی صورتحال پر ہوگا۔

Related posts

حکومت نے بجٹ سازی کیلئے ڈالر کی شرح 290 روپے مقرر کردی

بغیر کسی ڈیل کے بھی ایران سے افزودہ یورینیم حاصل کیا جاسکتا ہے، ٹرمپ

RTA موسم گرما سے پہلے ڈیلیوری موٹر سائیکل سواروں کے لیے ایئر کنڈیشنڈ آرام کے علاقے تیار کرتا ہے۔