آبنائے ہرمز کھلتے ہی عالمی منڈی میں تیل سستا، قیمتوں میں بڑی گراوٹ

آبنائے ہرمز کھلتے ہی عالمی منڈی میں تیل سستا، قیمتوں میں بڑی گراوٹ

دوسری جانب قدرتی گیس کی قیمت میں معمولی اضافہ سامنے آیا ہے

ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کو کھولنے کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس سے توانائی کی مارکیٹ میں تیزی سے مندی کا رجحان پیدا ہوگیا۔

رپورٹس کے مطابق امریکی کروڈ آئل کی قیمت میں تقریباً 9 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد یہ 81 ڈالر فی بیرل کے قریب ٹریڈ کرتا رہا، جبکہ بعض اوقات قیمت 85 ڈالر 98 سینٹس تک بھی دیکھی گئی۔

دوسری جانب برینٹ کروڈ کی قیمت میں بھی 8 فیصد سے زائد کمی سامنے آئی، جو کم ہو کر تقریباً 91 ڈالر 6 سینٹس فی بیرل کی سطح پر آ گئی۔ اسی طرح ڈبلیو ٹی آئی کروڈ میں بھی قریب 9 فیصد تک گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔

ماہرین کے مطابق آبنائے ہرمز کی بحالی عالمی سطح پر تیل کی سپلائی میں بہتری کا اشارہ ہے، جس کے باعث قیمتوں پر فوری دباؤ آیا ہے۔ پیٹرول اور ہیٹنگ آئل کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی دیکھی گئی ہے، جبکہ مر بن کروڈ میں تقریباً 1.5 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب قدرتی گیس کی قیمت میں معمولی اضافہ سامنے آیا ہے، جو توانائی مارکیٹ میں ملے جلے رجحان کی عکاسی کرتا ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر خطے میں استحکام برقرار رہا تو تیل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے، تاہم صورتحال کا انحصار سیکیورٹی حالات اور جنگ بندی کی پائیداری پر ہوگا۔

Related posts

MoHRE: نئے اجرت کے تحفظ کے نظام کا فیصلہ بتدریج نقطہ نظر اپناتا ہے جس سے اداروں کو اپنی حیثیت کو درست کرنے، تعمیل کو بڑھانے کی اجازت ملتی ہے۔

متحدہ عرب امارات کے موسم کا انتباہ: 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوائیں اور 10 فٹ لہریں ملک بھر میں دھول کی وارننگ دیتی ہیں

عالمی یوم ماحولیات: متحدہ عرب امارات ماحولیاتی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے پائیداری میں اپنی قیادت کو تقویت دیتا ہے