آبنائے ہرمز مکمل کھولنے کے اعلان پر ٹرمپ نے ایران کا شکریہ ادا کر دیا

آبنائے ہرمز مکمل کھولنے کے اعلان پر ٹرمپ نے ایران کا شکریہ ادا کر دیا

ایرانی حکام کے مطابق جنگ بندی کی باقی مدت کے دوران تمام کمرشل ویسلز کو گزرنے کی اجازت ہوگی

ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کو ہر قسم کی تجارتی بحری آمدورفت کے اعلان کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خوش آئند قرار دیتے ہوئے شکریہ ادا کیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے سوشل ٹروتھ پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایران نے ابھی اعلان کیا ہے کہ ایران کی آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھلی ہے اور ہر قسم کی آمدورفت کے لیے تیار ہے۔ شکریہ

واضح رہے کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ بندی کے تناظر میں ایران نے ایک اہم پیش رفت کا اعلان کرتے ہوئے آبنائے ہرمز کو تمام تجارتی بحری جہازوں کیلئے مکمل طور پر کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ایرانی حکام کے مطابق جنگ بندی کی باقی مدت کے دوران تمام کمرشل ویسلز کو گزرنے کی اجازت ہوگی، تاہم یہ آمدورفت پہلے سے طے شدہ اور مربوط روٹس کے تحت ہوگی، جن کی نگرانی پورٹس اینڈ میری ٹائم آرگنائزیشن ایران کر رہی ہے۔

یہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حالیہ کشیدگی کے باعث دنیا کی اہم ترین بحری گزرگاہوں میں سے ایک آبنائے ہرمز میں جہاز رانی شدید متاثر ہوئی تھی، جس سے عالمی تجارت اور تیل کی ترسیل پر بھی اثرات مرتب ہوئے۔

ماہرین کے مطابق آبنائے ہرمز کی بحالی عالمی منڈی کیلئے نہایت اہم ہے کیونکہ دنیا کی بڑی مقدار میں تیل اور گیس اسی راستے سے گزرتی ہے، جبکہ جنگ بندی کے بعد اس فیصلے سے وقتی استحکام آنے کی امید کی جا رہی ہے۔

تاہم تجزیہ کار یہ بھی خبردار کر رہے ہیں کہ یہ سہولت عارضی ہے اور اس کا انحصار مکمل طور پر جنگ بندی کی پابندی اور خطے میں سیکیورٹی صورتحال پر ہوگا۔

Related posts

ایران کو جھکانا ممکن نہیں، دشمن کا حکومت گرانے کا خواب چکنا چور ہوگیا، صدر مسعود پزشکیان

پاکستانی فلم ’’سائیکو‘‘ عیدالاضحیٰ پر دنیا بھر میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی

آبنائے ہرمز ہر قسم کی تجارتی بحری آمدورفت کیلئے مکمل کھول دی گئی، عباس عراقچی