پاکستان کو سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر موصول

پاکستان کو سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر موصول، اسٹیٹ بینک کی تصدیق

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر کے فنڈز موصول ہونے کی تصدیق کر دی گئی ہے

سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر پاکستان کو موصول ہو گئے، جس سے ملکی زرمبادلہ ذخائر مستحکم ہو گئے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر کے فنڈز موصول ہونے کی تصدیق کی ہے۔ مرکزی بینک کے مطابق سعودی عرب کی وزارت خزانہ سے 2 ارب ڈالر کے فنڈز 15 اپریل 2026 کو موصول ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی ولی عہد سے اہم ملاقات؛ امریکا ایران مذاکرات آگے بڑھانے کی کوششیں جاری رکھیں گے، وزیراعظم

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق سعودی عرب نے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم کرنے کے لیے مجموعی طور پر 3 ارب ڈالر کی فنانسنگ کی یقین دہانی بھی کرائی ہے جو اگلے ہفتے تک مل جائیں گے۔

وزیرِ خزانہ کا کہنا تھا کہ 5 ارب ڈالرز کے ڈپازٹ کی بھی سالانہ رول اوور کے بجائے 3 سال کی توسیع ہو جائے گی، سالانہ رول اوور کے بجائے اس کی میچورٹی 2028ء تک جائے گی۔

Related posts

سونے اور چاندی میں بڑی گراوٹ، قیمت کہاں تک پہنچی؟

فیفا ورلڈکپ 2026 کا فائنل کون کھیلے گا؟ سمپسنز کی پیش گوئی وائرل

امریکی حملوں کے بعد ایران کا جوابی وار؛ بحرین اور کویت پر میزائل داغ دیے