امریکی نائب صدر جی ڈی وینس کا پاکستانی قیادت کو خراج تحسین
وزیراعظم شہباز شریف اورفیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکہ اور ایران کے درمیان ثالثی میں بہترین کردار ادا کیا، جی ڈی وینس
امریکی نائب صدر جی ڈی وینس نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور فیڈ مارشل عاصم منیر کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا ہے۔
امریکی نائب صدر جی ڈی وینس نے وطن واپسی پر فوکس نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اورفیلڈ مارشل عاصم منیر کو بے مثال میزبان قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی ثالثی میں امریکا ایران مذاکرات کےدوسرے مرحلے کی تیاریاں تیز
اس موقع پر انہوں نے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف اورفیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکہ اور ایران کے درمیان ثالثی میں بہترین کردار ادا کیا اور حقیقی اسٹیٹس مین شپ کا مظاہرہ کیا امریکہ اور ایران نے اس سے پہلے طویل عرصے تک ایسے سنجیدہ مذاکرات نہیں کیے تھے۔
