پاکستان کی کامیاب سفارت کاری پر بھارت میں صف ماتم، کانگریس مودی سرکار پر برس پڑی
مودی امریکہ کے ساتھ یکطرفہ تجارتی معاہدے پر رضامند ہونے کے باوجودکوئی سیاسی فائدہ نہ اٹھاسکے
ایران امریکہ جنگ بندی اور اسلام آباد میں جاری مذاکرات بھارت پر بجلی بن کرگرنے لگے مودی کو ہرطرف سے تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
خلیجی جنگ کے تناظر میں بھارت کی سفارتی ناکامی پر اپوزیشن جماعت کانگریس نے نام نہاد ‘وشوا گرو’ مودی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
بھارتی جریدے ڈیکن ہیرالڈ کے مطابق سینئر کانگریس رہنما جئے رام رامیش نےایکس پر پوسٹ میں کہا کہ پاکستان کے بطور ثالث مرکزی کردار نے خودساختہ وشوا گرو مودی کی انداز سیاست پر سنجیدہ سوالات اٹھائے ہیں مودی کی “نمستے ٹرمپ” اور” پھر ایک بار ٹرمپ سرکار” مہم کے باوجود امریکہ نے پاکستان کویہ کردار کیسے ادا کرنے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی سفارت کاری کے آگے مودی سرکار ناکام، بھارتی جریدے کا بڑا اعتراف
کانگریس لیڈر نے کہا کہ مودی امریکہ کے ساتھ یکطرفہ تجارتی معاہدے پر رضامند ہونے کے باوجودکوئی سیاسی فائدہ نہ اٹھاسکے بھارت برکس پلس کی صدارت کے باوجود خلیجی جنگ کے تناظرمیں کوئی مصالحتی قدم کیوں نہ اٹھاسکا۔
ماہرین کے مطابق ایران امریکہ جنگ بندی میں پاکستانی کردار کے حوالے سے بھارت میں مودی پر ہونے والی تنقید پاکستان کی سفارتی کامیابی کی عکاس ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سفارتی کامیابی نے بھارت کی خارجہ پالیسی کی ناکامی کو بری طرح بے نقاب کردیا جس پر مودی سرکار شدید دباو میں ہے۔
