امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات ختم ، حتمی معاہدہ نہ ہو سکا
امریکا نے وہ سب کچھ مانگا جو وہ جنگ کے دوران حاصل نہیں کر سکے تھے، ایرانی میڈیا
ایران اور امریکا کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات ختم ہو گئے، فریقین کسی معاہدے تک نہیں پہنچ سکے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق امریکا کے حد سے زیادہ مطالبات نے مشترکہ فریم ورک اور معاہدے کی راہ میں رکاوٹ ڈالی، آبنائے ہرمز اور جوہری حقوق سمیت کئی مسائل مذاکرات میں اختلاف کا باعث بنے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق امریکا نے وہ سب کچھ مانگا جو وہ جنگ کے دوران حاصل نہیں کر سکے تھے، معاہدے پر نہ پہنچنے کے باوجود ہرمز کی صورتحال تبدیل نہیں ہو گی۔
