پی ایس ایل 11؛ کراچی کنگز کا حیدر آباد کنگز مین کو 189 رنز کا ہدف
حیدر آباد کنگز مین نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے 20 ویں میچ میں کراچی کنگز نے حیدر آباد کنگز مین کو جیت کے لیے 189 رنز کا ہدف دے دیا۔
کراچی کنگز اور حیدر آباد کنگز مین کی ٹیموں کے درمیان پی ایس ایل 11 کا بیسواں مقابلہ کراچی میں کھیلا جارہا ہے جس میں حیدر آباد نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
کراچی کنگز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنائے، اننگز کے نمایاں بلے باز سعد بیگ 53 رنز پر ریٹائرڈ آؤٹ ہوئے۔
علاوہ ازیں کپتان معین علی 44، اعظم خان 26، محمد وسیم 25 اور سلمان آغا 24 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
حیدر آباد کے حنین شاہ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، 2 وکٹیں محمد علی کے حصے میں آئی اور مارنس لبوشین ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔
