فیروز خان کی اہلیہ کا کلپ وائرل، زبان پھسلنے پر صارفین کے دلچسپ تبصرے

فیروز خان کی اہلیہ کا کلپ وائرل، زبان پھسلنے پر صارفین کے دلچسپ تبصرے

کلپ کے سامنے آنے کے بعد صارفین کی جانب سے مختلف اور دلچسپ ردعمل سامنے آئے

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان کی اہلیہ ڈاکٹر زینب فیروز ایک پوڈکاسٹ کے دوران دیے گئے بیان کے باعث سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آ گئی ہیں۔

پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران جب ڈاکٹر زینب سے ان کے پس منظر کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ”میرا بورن کراچی کا ہے“ جو بیان بعد ازاں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

اس مختصر کلپ کے سامنے آنے کے بعد صارفین کی جانب سے مختلف اور دلچسپ ردعمل سامنے آئے۔

کچھ افراد نے اس جملے کو زبان کی معمولی غلطی قرار دیا جب کہ دیگر صارفین نے اس پر مزاحیہ تبصرے کیے جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہے ہیں۔

مجموعی طور پر یہ معاملہ آن لائن بحث کا موضوع بن گیا ہے جہاں صارفین مختلف انداز میں اس پر ردعمل دے رہے ہیں۔

Related posts

عبداللہ بن زید نے آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل کا استقبال کیا۔

آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل نے متحدہ عرب امارات کے پرامن نیوکلیئر انرجی پروگرام کی تعریف کی، جوہری تحفظ، سلامتی کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا

دبئی، ابوظہبی میں کل موسم کی پیشن گوئی، دھول اڑنے والی ریت کے ساتھ