قومی ہاکی ٹیم کے دورہ انگلینڈ و بیلجیم کے لیے فنڈز جاری

قومی ہاکی ٹیم کے دورہ انگلینڈ و بیلجیم کے لیے فنڈز جاری

پی ایچ ایف نے حکومتی اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے اہم سنگ میل قرار دے دیا

لاہور: حکومت پاکستان نے قومی ہاکی ٹیم کے دورہ انگلینڈ و بیلجیم کے لیے فنڈز جاری کر دیے ہیں۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے حکومتی اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے اہم سنگ میل قرار دے دیا اور کہا کہ قومی ٹیم پرو لیگ میں شرکت کرے گی، کھلاڑیوں کو عالمی سطح پر صلاحیتیں دکھانے کا موقع ملے گا۔

پی ایچ ایف نے حکومت کے غیر متزلزل تعاون پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ فنڈز کا شفاف اور مؤثر استعمال یقینی بنایا جائے گا۔

پاکستان ہاکی نے عالمی وقار بحال کرنے کے عزم کا اعادہ کیا تاہم دورہ انگلینڈ و بیلجیم کے شیڈول کا اعلان جلد متوقع ہے۔

Related posts

جعلی آئی ڈیز سے تنگ بشریٰ انصاری نے ایک بار پھر مداحوں کو خبردار کردیا

وینٹی لیٹر سے وہیل چیئر تک؛ نمرہ خان نے اپنے مشکل ترین وقت کی داستان سنادی

معروف یوٹیوبر جنید اکرم کا 6 سالہ بیٹے سے ملنے کے لیے قانونی راستہ اختیار کرنے کا فیصلہ