ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے جنگ بندی کے دوران میزائل حملوں کی خبروں کو سختی سے مسترد کردیا ہے۔
ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران نے سیز فائر کے بعد کسی بھی ملک پر کوئی میزائل نہیں داغا اور نہ ہی اس دوران کوئی حملہ کیا گیا۔
پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ اگر حملوں کی خبریں درست ہیں تو ان کے پیچھے ایران نہیں بلکہ اسرائیل اور امریکا ہوسکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایسے کسی بھی اقدام میں صیہونی قوتوں اور امریکا کے ملوث ہونے کے شواہد موجود ہوسکتے ہیں۔
پاسدارانِ انقلاب نے واضح کیا کہ ایران اگر کہیں حملہ کرے گا تو وہ اس کا برملا اور دلیری سے اعلان بھی کرے گا۔

