ٹرمپ کی لیگو اسٹائل مزاحیہ اینیمیٹڈ ویڈیو وائرل

ٹرمپ کی لیگو اسٹائل مزاحیہ اینیمیٹڈ ویڈیو وائرل

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ دنیا کے سامنے فتح کا اعلان کرنے والے امریکی صدر دراصل ایک شکست خوردہ ہیں۔

لیگو اسٹائل اینیمیٹڈ ویڈیوز حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں جس میں عالمی سیاسی شخصیات کو تخلیقی انداز میں پیش کیا جارہا ہے۔ ان ویڈیوز نے آن لائن صارفین کی توجہ حاصل کرلی ہے اور مختلف حلقوں میں بحث جاری ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ ویڈیوز ’’ایکسپلوسیو میڈیا‘‘ نامی ایک گروپ کی جانب سے تیار کی جارہی ہیں جو مشرق وسطیٰ سے متعلق موضوعات پر اینیمیٹڈ مواد شیئر کرتا ہے۔

یہ کلپس لیگو طرز کے کرداروں کے ذریعے پیچیدہ عالمی معاملات کو سادہ اور بصری انداز میں پیش کرنے کی کوشش کرتے ہیں جس سے عام صارفین کے لیے انہیں سمجھنا آسان ہوجاتا ہے۔

ان ویڈیوز میں مختلف عالمی رہنماؤں بشمول ڈونلڈ ٹرمپ کو کارٹون طرز میں دکھایا جاتا ہے۔ یہ انداز زیادہ تر مزاحیہ اور علامتی ہوتا ہے جس کا مقصد حالات و واقعات کو ایک مختلف زاویے سے پیش کرنا ہوتا ہے۔

اس طرح کا مواد نہ صرف تیزی سے پھیلتا ہے بلکہ مختلف عمر کے صارفین تک بھی باآسانی پہنچ جاتا ہے جس سے عالمی موضوعات پر عوامی دلچسپی میں اضافہ ہوتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک مزاحیہ ویڈیو شیئر کی گئی جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ ویڈیو ’’ایکسپلوسیو میڈیا‘‘ کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔

 

ویڈیو میں ٹرمپ کی فتح کے دعویٰ کا مزاق بنایا گیا ہے اور دکھایا گیا ہے کہ دنیا کے سامنے فتح کا اعلان کرنے والے امریکی صدر دراصل ایک شکست خوردہ ہیں۔

خیال رہے کہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو پر مختلف آراء سامنے آرہی ہیں۔ کچھ افراد اسے تخلیقی اظہار قرار دے رہے ہیں جب کہ کچھ اسے سیاسی تناظر میں دیکھ رہے ہیں۔

تاہم مجموعی طور پر یہ ویڈیوز ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر جاری مباحثے کا حصہ بن چکی ہیں۔

Related posts

رہائشی ویزا کے لیے متحدہ عرب امارات کا میڈیکل فٹنس ٹیسٹ: تقاضے، اخراجات، دستاویزات اور مقامات

مودی سرکار میں جعلی ویزا مافیا کاراج، بھارتی نوجوانوں کا مستقبل داؤ پرلگ گیا

ڈانس پارٹی میں موجودگی؛ مفتی عبدالقوی کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل