پی ایس ایل 11، اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندر کو 10.2 اوورز میں دھول چٹا دی

پی ایس ایل 11، اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندر کو 10.2 اوورز میں دھول چٹا دی

کراچی میں پی ایس ایل کی تاریخ کا کم ترین مجموعہ بھی بن گیا۔

پاکستان سپر لیگ کے ایک یکطرفہ مقابلے میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو بآسانی شکست دے کر اپنی برتری ثابت کر دی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے محض 101 رنز کا ہدف صرف 10.2 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا، جس نے میچ کو یکطرفہ بنا دیا۔

ہدف کے تعاقب میں ڈیون کونوے نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 59 رنز بنائے جبکہ محمد فیضان نے 34 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، دونوں کھلاڑی ناقابل شکست رہے۔ واحد وکٹ سمیر منہاس کی گری جو صرف 5 رنز بنا سکے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے واحد کامیابی شاہین شاہ آفریدی کے حصے میں آئی، تاہم وہ اپنی ٹیم کو بڑے نقصان سے نہ بچا سکے۔

اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو مکمل طور پر درست ثابت ہوا۔ دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز آغاز ہی میں دباؤ کا شکار ہو گئی اور وقفے وقفے سے وکٹیں گنواتی رہی۔

لاہور قلندرز کی پوری ٹیم صرف 100 رنز پر ڈھیر ہو گئی جو کراچی میں پی ایس ایل کی تاریخ کا کم ترین مجموعہ بھی بن گیا۔

Related posts

DEWA کو عالمی سطح پر 11 بہترین طریقوں کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے جو پانچ سے سات ستارہ IBPC کی درجہ بندی حاصل کرتے ہیں۔

29ویں دبئی سمر سرپرائزز 2 جولائی سے شروع ہوں گے۔

شیخ زید گرینڈ مسجد سنٹر نے ‘ڈھے’ فوٹوگرافی مقابلے کے لیے گذارشات وصول کیں۔