سونے کی قیمت میں آج ہزاروں روپے کی بڑی کمی

سونے کی قیمت میں آج ہزاروں روپے کی بڑی کمی

عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 95 ڈالرز کی کمی ہوگئی

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے کے بعد آج بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 9 ہزار 500 روپے کمی سے 4 لاکھ 94 ہزار 662 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 8 ہزار 145 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 24 ہزار 092 روپے ہو گئی۔

دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونا 95 ڈالرز کمی سے 4723 فی اونس کی سطح تک آگیا جب کہ ایک تولہ چاندی کی قیمت 300 روپے کمی سے 7884 روپے ہوگئی۔

Related posts

"باز بال” کے خالق کی ٹیسٹ کرکٹ سے چھٹی، انگلینڈ نے میک کولم کا باب بند کردیا

ایران سے ڈیل طے ہوئی تھی پھر ایک گھنٹے بعد ڈرون حملہ ہوگیا، صدر ٹرمپ

تیل و گیس ادارے کا ڈیٹا خطرے میں، آڈٹ رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا