پی ایس ایل 11؛ حیدر آباد کنگز مین کا پشاور کو 146 رنز کا ہدف
پی ایس ایل 11 کے 15 ویں میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
کراچی: پی ایس ایل 11 کے 15 ویں میچ میں حیدر آباد کنگز مین نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 146 رنز کا ہدف دے دیا۔
حیدر آباد کنگز مین اور پشاور زلمی کی ٹیموں کے درمیان پی ایس ایل 11 کا 15 واں میچ کراچی میں کھیلا جارہا ہے جس میں پشاور نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
حیدر آباد کنگز مین کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 18.2 اوورز میں 145 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی، کوسل پریرا 58 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔
Kusal Perera scores a crucial half-century for Kingsmen✨#HBLPSL11 | #NewEra | #HKvPZ pic.twitter.com/h81hTaE61d
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) April 8, 2026
علاوہ ازیں مارنس لبوشین 27، معاد صداقت 17 اور صائم ایوب 14 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
پشاور کے افتخار احمد اور صفیان مقیم نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4،4 کھلاڑیوں کا شکار کیا جب کہ ایک عامر جمال کے حصے میں آئی۔
